کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند علاقوں میں ژالہ باری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند علاقوں میں ژالہ باری
بارش کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور، موچکو، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ، لیاقت آباد، گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

ائیرپورٹ، ملیر کینٹ، گلستان جوہر اور کریم آباد سمیت چند علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے سبب موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش کوئی کی تھی۔

شہر میں بارش کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، آج 10 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 600 میٹر ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 95 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند علاقوں میں ژالہ باری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us