سندھ میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائی رسک عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سندھ میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائی رسک عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں سیکریٹری بحالی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں فائر سیفٹی سے متعلق اہم اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری بحالی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں 3,633 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 3,319 کو فائر سیفٹی خامیوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق 889 عمارتیں ہائی رسک قرار دی گئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ میڈیم اور لو رسک عمارتوں کو اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ہائی رسک اور غیر تعمیل عمارتوں کے خلاف سیلنگ سمیت سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سندھ میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائی رسک عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us