Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیا

لورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کے ایک وفد نے اپنے پرنسپل عزیز اللہ سحر کی قیادت میں یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران خان نے طلباء کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران طلباء کو یونیورسٹی کے مختلف تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور متعلقہ عملے سے ملاقات کی اور اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں، تعلیمی سرگرمیوں اور یونیورسٹی کے نظام سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر طلباء نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری، جمنازیم، ڈسپنسری اور کھیلوں کے میدان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ان سہولیات اور طلباء کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی، جسمانی اور غیر نصابی مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس تعلیمی دورے کا بنیادی مقصد اسکول کے طلباء کو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول، اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں داخلے کے امکانات سے روشناس کرانا تھا، تاکہ نوجوان طلباء میں حصولِ علم کا شوق پیدا ہو اور وہ اپنی عملی زندگی کے لیے بہتر تعلیمی منصوبہ بندی کر سکیں۔
دورے کے اختتام پر شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی کے پرنسپل عزیز اللہ سحر نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال، مہمان نوازی اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس تعلیمی دورے کو طلباء کے لیے ایک مفید اور معلوماتی تجربہ قرار دیا۔
یونیورسٹی آف لورالائی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے ایسے دوروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی، کیونکہ اس طرح کی سرگرمیاں اسکول اور جامعات کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *