Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰاپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰ

اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کے معاملے پر اپوزیشن نے تحقیقات کے لیے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی احمر بھٹی 15 دیگر ارکان کے ہمراہ تحریک التوا جمع کروائیں گے، جس میں سی سی ڈی کی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک کے متن میں ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025 کے دوران سی سی ڈی کی کارروائیوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 924 افراد ہلاک ہوئے۔ متن کے مطابق ان واقعات میں طاقت کے استعمال اور قانونی تقاضوں سے متعلق سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

تحریک میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگین جرائم کے الزامات کے باوجود ہر شہری کو گرفتاری، منصفانہ سماعت اور عدالتی کارروائی کا حق حاصل ہے، جبکہ کسی ملزم کو سزا دینے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں بااختیار عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، جس میں دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی، ہائی کورٹ کے سینئر نمائندے اور انسانی حقوق کے ماہر کو شامل کیا جائے۔

مجوزہ کمیشن سی سی ڈی کی کارروائیوں، ہلاکتوں کے حالات، شواہد کے تحفظ اور متعلقہ افسران کی ذمہ داریوں کا جائزہ لے گا۔ تحریک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

احمر بھٹی کے مطابق سی سی ڈی کی کارروائیوں کی منصفانہ تحقیقات ضروری ہیں اور تقریباً 15 اپوزیشن ارکان مشترکہ طور پر تحریک جمع کروائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *