Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-20269 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے توانائی مسائل کے پائیدار حل کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر پیٹرولیم، گورنر فیصل کریم کنڈی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

نئے نظام کے تحت پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی، جس سے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف مل سکے گا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت اور صوبائی قیادت نے خیبر پختونخوا کے توانائی مسائل کے حل اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *