Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی رہا، مقدمے سے ڈسچارجڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحقپی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری سماعت کے لیے منظور، زرک خان مندوخیل کو نوٹس جاریقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہچمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی رہا، مقدمے سے ڈسچارجڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحقپی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری سماعت کے لیے منظور، زرک خان مندوخیل کو نوٹس جاریقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہ

کوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنا

کوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ

کوئٹہ: صحافی آغا عبید کے گھر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 40 سے زائد گاڑیوں میں اہلکار موقع پر پہنچے، جن میں اے ٹی ایف کے اہلکار بھی شامل تھے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بلوچستان میں آزادیِ صحافت اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دس روز کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی اور احتساب سے متعلق تنقید کے بعد متعدد صحافیوں نے بھی اس معاملے کو اجاگر کیا تھا۔

اس حوالے سے صحافتی حلقوں میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ معاملے پر آواز اٹھانے والے صحافیوں کو مبینہ طور پر دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بعض حلقوں نے پی ایس ڈی پی کی گرانٹس اور مفادات سے مستفید ہونے والے افراد پر بھی باضمیر صحافیوں کے خلاف مبینہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

صحافی آغا عبید کے گھر کارروائی کے دوران اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 40 سے زائد گاڑیوں اور بھاری نفری کی موجودگی نے کارروائی کے طریقۂ کار سے متعلق بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ صحافتی حلقوں نے رات گئے گھروں پر چھاپوں اور اہلِ خانہ کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چادر و چار دیواری کے تقدس کے منافی قرار دیا ہے۔

متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کے الزامات اور گھروں پر چھاپوں کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ حکومت بلوچستان، متعلقہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی واقعے کی وضاحت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مطالبے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شہری کے خلاف شکایت یا مقدمہ موجود ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاہم اس دوران اہلِ خانہ کے حقوق اور چادر و چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *