Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑی

پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی اور بلوچستان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کے ثمرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ حکومت تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر زندگی کی سہولیات میسر آسکیں۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جمہوری عمل پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے اور منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ امن و امان کا قیام ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت بلوچستان صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور صوبے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول کے ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے عوامی تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و سماجی حلقے صوبے کے روشن مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت، میرٹ، شفافیت اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *