Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

مدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسع

جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا اہم اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے اصولی مقف اور مرکزی شوری کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے صوبے بھر کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قائد جمعیت کے ہر حکم اور اشارے کے لیے تیار رہیں، کسی بھی ممکنہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنی تنظیمی و احتجاجی تیاری مکمل رکھیں اور صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹوں کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کا فوری آغاز پوگا۔ اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں کاروباری سرگرمیاں مفلوج، بے روزگاری میں اضافہ، قانون کی حکمرانی کمزور، قتل و غارت گری اور بدامنی کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، جبکہ قومی شاہراہیں بھی عوام کے لیے غیر محفوظ ہوچکی ہیں۔ حکومت عوام کو تحفظ، روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور حکومتی گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ان کے انتظامی و قانونی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت فوری طور پر مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل بلوچستان اسمبلی میں پیش کرے۔ اسی طرح مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے تیار کردہ ڈرافٹ کو فوری طور پر بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے اور اس پر نظرثانی و ضروری قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ حکومت نے اس سلسلے میں جو وعدے کیے ہیں، انہیں فوری طور پر پورا کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں بیشتر سیاسی جماعتیں مفادات اور مصلحتوں کی سیاست میں مصروف ہیں، جبکہ جمعیت علما اسلام اور اس کے قائد مولانا فضل الرحمن تنِ تنہا عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور دینی تشخص کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور ان کے آئینی و جمہوری مقف کو متنازع بنانے کی کوششیں دراصل ملک کو آئینی، جمہوری اور پرامن سیاسی ماحول سے نکال کر تصادم اور انتشار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں۔ پاکستان کو امریکی اور اسرائیلی قوتوں کے اشاروں پر کسی جنگ کا میدان بنانے کی کوششیں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، جمعیت علما اسلام ایسی کسی بھی صورتحال کو پیدا کرنے یا ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام آئین، جمہوریت، پارلیمانی جدوجہد اور پرامن سیاسی تحریک پر یقین رکھتی ہے اور اپنے اصولی مقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دوروں کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، ان دوروں کے ذریعے تنظیمی فعالیت میں اضافہ اور عوامی رابطوں کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کی تائید اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے جمعیت علما اسلام کی جدوجہد ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قائد جمعیت کی قیادت میں آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کارکن ہر مرحلے پر قیادت کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *