Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

اصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ اصغرخان اچکزئی کو جسمانی طور پر تو قید کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی سوچ فکر آج تناور درخت بن چکا ان کے خلاف مقدمے کا اندراج بدنیتی اور بددیانتی پر مبنی ہے جو قابل گرفت اور قابل مذمت عمل ہے پی ایس ایف پشتون قومی تحریک کا جوان بازو اور عوامی نیشنل پارٹی کی نرسری ہے جس پر پارٹی کو ماضی کی طرح آج بھی فخر ہے پی ایس ایف نے ہر دور میں پشتون قومی تحریک کو باشعور تعلیم یافتہ فکری طور پر مضبوط اور سیاسی شعور سے آراستہ قیادت فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تاریخ قومی حقوق جمہوریت سماجی انصاف علم و آگاہی اور فکری جدوجہد سےعبارت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پشتون نوجوان حصولِ علم اور ہنر کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل سے بھی اپنا رشتہ مضبوط بنائیں موجودہ حالات میں طلبہ کی سیاسی و فکری تربیت کی ضرورت ماضی کے مقابلے میں دوچند ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر جمال الدین رشتیاصوبائی پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی پی ایس ایف کے صوبائی صدر رزاق عاصم اراکین صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نثار باز اے این پی کی مرکزی سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر اے این پی ضلع کوئٹہ صدر ثنااللہ کاکڑ پی ایس ایف بولان میڈیکل یونیورسٹی کے صدر واحد بیٹنی جنرل سیکرٹری رحیم کاکڑ زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ پروگرام کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اے این پی اور پی ایس ایف کے رہنماو¿ں نے کہا کہ تعلیمی ادارے محض ڈگریاں حاصل کرنے کے مراکز نہیں بلکہ معاشرے کی فکری علمی اور سماجی تعمیر کے بنیادی ادارے ہوتے ہیں طلبہ کسی بھی قوم کا مستقبل اور اس کی اجتماعی امیدوں کا مرکز ہوتے ہیں نوجوان نسل کو درپیش قومی سیاسی معاشی اور سماجی چیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ قومی و سیاسی معاملات میں بھی مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حقوق جمہوری آزادیوں مثبت سیاسی سرگرمیوں اور تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے جدوجہد کی ہے باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد، علم برداشت رواداری اور خدمتِ خلق کی روشنی میں نوجوانوں کی فکری و سیاسی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے پشتون نوجوانوں کو اپنی تاریخ زبان ثقافت قومی تشخص اور سیاسی جدوجہد سے باخبر رہنا چاہیے کیونکہ جو نسل اپنی تاریخ اور اجتماعی مسائل سے لاتعلق ہوجائے وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی مو¿ثر کردار ادا نہیں کرسکتیرہنماو¿ں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا رشتہ محض ایک تنظیمی تعلق نہیں بلکہ ایک مشترکہ نظریاتی فکری اور تاریخی وابستگی ہے پی ایس ایف نے مختلف ادوار میں نامساعد حالات سیاسی دباو¿ اور مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی اور قومی تحریک کو ایسے نوجوان فراہم کیے جنہوں نے بعد ازاں سیاسی سماجی اور قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا عوامی نیشنل پارٹی کو اپنی اس نرسری پر فخر ہے اور توقع رکھتی ہے کہ نوجوان نسل باچاخان کے فکر و فلسفے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے قومی تحریک کو مزید منظم اور متحرک بنانے میں اپناکردار ادا کریگی اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کو بدنیتی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو گرفتاریوں اور دباو¿ کے ذریعے خاموش کرانے کی کوششیں جمہوری روایات اور سیاسی آزادیوں کے منافی ہیں حق کی آواز کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی سیاسی کارکنوں کو اپنے نظریے اور مو¿قف سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اختلافِ رائے جمہوری معاشرے کا بنیادی حق ہے سیاسی مسائل کا حل مکالمے، برداشت اور جمہوری طرزِ عمل میں مضمر ہے رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ پشتون نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں تعلیم تحقیق سائنسی علوم جدید ٹیکنالوجی اور ہنر کے حصول پر مرکوز کرنی چاہئیں تاہم انہیں اپنے گردوپیش کے حالات اور قومی مسائل سے بھی باخبر رہنا ہوگا سیاسی شعور نوجوانوں کو معاشرے میں اپنے حقوق و فرائض سمجھنے جمہوری اقدار کا احترام کرنے اور اجتماعی مسائل کے حل میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان باچاخان کے عدم تشدد امن برداشت باہمی احترام اور خدمت کے فلسفے کو اپنا شعار بناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں مثبت سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ طلبہ تنظیموں کا اصل مقصد نوجوانوں کی کردار سازی، فکری تربیت تعلیمی ترقی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنی تاریخی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے علم و شعور، تنظیم سازی اور قومی خدمت کے میدان میں اپنا کردار مزید مو¿ثر بنائے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *