Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیقلعہ سیف اللہ میں سیاسی و قبائلی رہنما کے فرزند پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 افراد زخمی23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 3 نومبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگاپولیس حوالدار یاسر کی مداخلت نے میرا گھر اجاڑ دیا، سابقہ اہلیہ اور اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، محمد آصفبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

بچوں کو نشہ آور اشیا پلا کر بلیک میل کرنے والے تین ملزمان کی گرفتاری قابلِ تحسین ہے، مولانا محمد شعیب جدون

کوئٹہ/جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر اور پولیس انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد شعیب جدون نے ڈی آئی جی عمران شوکت، ایس ایس پی ضیاء مندوخیل، ایس پی شفقت جنجوعہ، ڈی ایس پی شوکت جدون اور ایس ایچ او تھانہ بروری کی زیر نگرانی بروری پولیس کی جانب سے بچوں کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں تین ملزمان کی گرفتاری کو خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے بالخصوص ڈی ایس پی شوکت جدون صاحب کی خصوصی کاوشوں اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی عمران شوکت، ایس ایس پی ضیاء مندوخیل، ایس پی شفقت جنجوعہ، ڈی ایس پی شوکت جدون اور ایس ایچ او تھانہ بروری سمیت پوری پولیس ٹیم کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ، معاشرتی جرائم، فحاشی و عریانی اور منشیات فروشی کی روک تھام جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ مطالبات میں شامل رہے ہیں، اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دیگر ذمہ داران کی انتظامیہ سے ملاقاتوں میں بھی ان سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات میں سے ایک فیصد پر بھی عمل درآمد ہوتا ہے تو ہم اس کا بھی خیرمقدم کریں گے، کیونکہ ہماری جدوجہد کسی کی مخالفت نہیں بلکہ معاشرے کی اصلاح، بچوں کے محفوظ مستقبل اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف شفاف تحقیقات کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور کسی بھی متاثرہ بچے یا خاندان کو انصاف سے محروم نہ رکھا جائے۔
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *