Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

سردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئی

سردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی یے،اسلم اچکزئی
بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود شہری گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، صوبائی صدر مظلوم عوامی تحریک
گیس حکام سردیوں میں بلاتعطل فراہمی اور پریشر کی بحالی یقینی بنائیں،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کوئٹہ (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی نے کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے دوبارہ آغاز پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ گیس کی جانب سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ایک طرف صارفین کو چند یونٹ گیس استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے سے زائد کے بھاری بل ارسال کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جو عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں گیس شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے، مگر افسوس کہ کوئٹہ کے عوام بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں کھانا پکانے اور سردی سے بچاؤ کے لیے گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ متعلقہ حکام اور محکمہ گیس کی انتظامیہ عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے گیس کی بلا تعطل فراہمی اور پریشر معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کریں، تاکہ شہریوں کو مزید اذیت سے بچایا جا سکے۔ اسلم اچکزئی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اور صارفین سے بھاری بل وصول کرنے کے باوجود انہیں مطلوبہ سہولت فراہم نہ کرنا قابل تشویش ہے۔ انہوں نے اہلِ کوئٹہ کو یقین دلایا کہ چاہے کوئی سیاسی جماعت عوام کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول، مسائل کے حل اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *