Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

شہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رند

6 نومبر کو شہید استاد کی 22ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اساتذہ برادری اپنے عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر اور قائدِ اساتذہ سجاد حسین رند نے شہید استاد محمد اکبر چھلگری کی 22ویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہید استاد محمد اکبر چھلگری ایک ایسی عظیم شخصیت تھے جن کی قربانی، جدوجہد اور خدمات کو اساتذہ برادری کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وہ آج بھی اساتذہ کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ تازہ رہے گی۔سجاد حسین رند نے شہید استاد محمد اکبر چھلگری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر کو ان کی 22ویں سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر شہید استاد کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید استاد کی جدوجہد اور قربانی اساتذہ برادری کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے حقوق، عزت و وقار اور جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کرنا ایک اہم ذمہ داری ہےشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ اصولوں، نظریات اور حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ ان کی زندگی اور قربانی اساتذہ برادری کے لیے حوصلے، عزم اور استقامت کی علامت ہے،قائدِ اساتذہ سجاد حسین رند نے مزید کہا کہ شہید استاد محمد اکبر چھلگری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کے مشن کو زندہ رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔ شہید استاد کا نام اساتذہ برادری کے دلوں میں ہمیشہ احترام کے ساتھ زندہ رہے گا اور ان کی یاد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اساتذہ برادری ان کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 6 نومبر کو ان کی 22ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا اس عہد کی تجدید ہوگی کہ اساتذہ کی عزت، وقار اور حقوق کے لیے جدوجہد کی اہمیت کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *