Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

غیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، سرپرستِ اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، مرکزی نائب امیر مولانا عبداللہ ڈھیر، مرکزی ناٸب امیر مولانا عبدالرؤوف، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، صوبائی امیر خیبر پختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال، صوبائی امیر بلوچستان مولانا قاری مہراللہ، صوبائی امیر سندھ مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی، صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناء اللہ فاروقی نےکہا کہ غیر آئینی اقدامات کے باعث پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو کر رہ گئی ہے۔​انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں انتظامی مداخلت کے باعث ججوں کے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ملک میں جاری موجودہ سیاسی کشمکش، پارلیمانی اقدار کی پامالی اور عدلیہ و دیگر ریاستی امور میں مبینہ غیر آئینی مداخلت سے ریاست مزید سنگین بحرانوں میں دھنس جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کی خاطر غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کو سیاست میں مداخلت کے لیے راستہ فراہم کیا ہے۔ آئین کی روح کو سلب کیے جانے پر تمام سیاسی جماعتوں اور عدلیہ کا کڑا امتحان ہے۔ اس وقت ریاست کا ڈھانچہ چلانے والے بنیادی ستون آئین، قانون، پارلیمنٹ اور جمہوریت عملی طور پر معطل ہو چکے ہیں۔
​انہوں نے کہا کہ آئینی توازن کی حقیقی بحالی کے بغیر ملک میں جمہوری نظام آگے نہیں بڑھ سکتا، تمام ادارے اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تبھی ملک میں سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔گذشتہ ستر سالوں میں ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا گزشتہ چار سالوں کے دوران قومی مقتدرہ اور حکمرانوں کی پالیسیوں سے پہنچا ہے، اور اس وقت ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی مکمل طور پر معطل نظر آتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *