Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

 عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدری

عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدری
گیس کی عدم دستیابی کے باوجود 18 سے 20 یونٹس پر 20 ہزار روپے سے زائد کے بلز عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، گیس بندش کے بعد بھاری بلز کسی صورت قابل قبول نہیں، بیان
گیس کی فراہمی اور بھاری بلز کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دے گی، ترجمان مرکزی تنظیم تاجران
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنی کی ناقص پالیسیوں کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، تو دوسری جانب گیس کی عدم دستیابی کے باوجود ہزاروں روپے کے بھاری بلز بھیجنا عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔ بلوچستان کے عوام ملک کے مہنگے ترین گیس بلز ادا کرنے پر مجبور ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بنیادی سہولت میسر نہیں۔ گیس کمپنی اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ہر سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنی کی جانب سے وہی پرانا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، پریشر میں کمی اور بھاری بلز کے باعث شہری شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ گھروں میں کھانا پکانے سے لے کر سردی سے بچاؤ تک، معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ خواتین، بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو بالخصوص مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ شہری متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہر سال یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے اس دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی عوام کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، مگر اس کے باوجود صارفین کو بھاری بلز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محض 18 سے 20 یونٹس گیس استعمال کرنے والے صارفین کو 20 ہزار روپے یا اس سے زائد کے بل موصول ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ جب صارفین کو مطلوبہ مقدار میں گیس ہی فراہم نہیں کی جاتی تو اتنے بھاری بلز کا موصول ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ بلوں میں شامل چارجز، میٹر ریڈنگ اور گیس کے نرخوں کا شفاف طریقے سے جائزہ لیں اور غیر معمولی بلز سے متاثرہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں۔ ایسے حالات میں گیس کے بھاری بلز نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کو ایک طرف گیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، تو دوسری جانب گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاری بلز ادا کرنا پڑتے ہیں۔ گیس نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی خریدنا ان کی مجبوری بن جاتا ہے، لیکن کوئٹہ اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ یوں شہریوں کو ایک ہی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوہرا مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ اگر عوام بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر سسٹم لگانے، گیس کی لوڈشیڈنگ کے دوران ایل پی جی خریدنے اور پینے کے پانی کے حصول کے لیے مہنگے داموں ٹینکرز منگوانے پر مجبور ہوں تو یہ صورتحال بنیادی سہولیات کی فراہمی کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔ عوام آخر کب تک اپنی محدود آمدن سے ہر بنیادی ضرورت کا متبادل خود خریدتے رہیں گے؟ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں، نہ کہ انہیں ہر مسئلے کے حل کے لیے اپنی جیب سے اضافی اخراجات برداشت کرنے پر مجبور کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ متعلقہ حکام عملی اقدامات کرنے کے بجائے محض اعلانات اور یقین دہانیوں تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔ ہر سال موسم سرما میں گیس کمپنی کی کارکردگی اور عوام کو درپیش مسائل پر سوالات اٹھتے ہیں، لیکن آج تک ان مسائل کا مستقل حل سامنے نہیں آ سکا۔ عوامی شکایات پر اگر کوئی کارروائی ہوتی بھی ہے تو اس کے نتائج عام شہریوں کو ریلیف کی صورت میں نظر نہیں آتے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ گیس کمپنی کی کا…

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *