Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

خضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

سٹی پولیس تھانہ میں جدید سہولیات سے آراستہ لاک اپ رومز کا اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میڈ یونس عزیز زہری نے باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری تھے۔تقریب میں ڈی آئی جی خضدار عمران قریشی، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس تھانہ کے احاطے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب میں لاک اپ رومز کی تختی کی نقب کشائی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ڈی ائی جی اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے نئے تعمیر شدہ لاک اپ رومز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور انتظامات کو سراہا۔ افتتاحی تقریب میں ایکسیئن محکمہ مواصلات و تعمیرات خضدار انجینئر سلیم رزاق عمرانی، انجینئر مقبول، انجینئر ہدایت اللہ زہری، عبدالسلام مینگل شریک تھے، ڈی ائی جی خضدار رینج عمران قریشی نے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کو لاک اپ رومز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے لاک رومز میں قیدیوں کے لیے انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق تمام بنیادی سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جدید سہولیات کی فراہمی سے پولیسنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے پولیس افسران کی کاوشوں کو سراہا۔میر یونس عزیز زہری نے مزید کہا کہ خضدار ایک بڑا ضلع ہے اور یہاں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خضدار میں جلد وومن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وومن پولیس اسٹیشن کے قیام سے خواتین اپنے مسائل بلا خوف و خطر بیان کر سکیں گی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ یہ اقدام خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ڈی آئی جی خضدار رینج عمران قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس تھانوں میں سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ لاک اپ رومز کی بہتری سے نہ صرف قیدیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا بلکہ تفتیشی عمل میں بھی شفافیت آئے گی۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور انتظامیہ مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل نے اس موقع پر تاجروں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تقریب کے موقع پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے نے وومن پولیس اسٹیشن کے قیام کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شرکاءنے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے کو خضدار کی خواتین کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *