Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفر

تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفر
گورنمنٹ پرائمری سکول کلی رحم الدین کوئٹہ، بہترین سکولوں میں شامل
کوئٹہ کے 20 سکولوں میں بہتری گرانٹ کی تقسیم، تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اور قدم
کوئٹہ: سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان حاجی لعل جان جعفر نے کہا ہے۔ کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور پڑھا لکھا بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا وژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکولوں گرانٹ چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ جبکہ کوئٹہ کے معروف گورنمنٹ پرائمری سکول کلی رحم الدین کوئٹہ کے 20 بہترین سکولوں میں شامل ھوگیا۔ جسے خصوصی گرانٹ میں بھی شامل کیاگیا۔ سکول کے ہیڈماسٹر ماسٹر حاجی صالح محمد کاکڑ کو سیکرٹری تعلیم حاجی لعل جان جعفر نے چیک حوالے کیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کے مالی تعاون سے ضلع کوئٹہ کے 20 منتخب سرکاری سکولوں میں سکول بہتری منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے گرانٹ چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر یونیسف ایجوکیشن آفیسر سید افتخار شاہ، ای ایس پی کے صوبائی منیجر نقیب خلجی، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر کوئٹہ عزیز الرحمان کاکڑ، ایاز خان، نور اللہ وطن دوست، ضلعی تعلیمی آفیسر شیر احمد سمالانی، حیدر خان ناصر، میڈم حسن آراء، سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور پیرنٹس ٹیچرز سکول مینجمنٹ کمیٹی (PTSMC) کے چیئرمینز موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن لعل جان جعفر نے کہا کہ “جس طرح ہم مسجد اور دیگر عبادت گاہوں کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح سکولوں کا خیال رکھنا بھی ہم سب پر لازم ہے، کیونکہ سکول ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی عبادت گاہیں ہیں۔” انہوں نے والدین کمیٹیوں اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ گرانٹ کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس تعاون پر یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب میں یونیسف کے سید افتخار شاہ اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عزیز الرحمان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اور سکول بہتری منصوبوں پر بروقت اور معیاری عملدرآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *