Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی نے کہا کہ عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز وخطرات پراسلامی بلاک کی تشکیل ناگزیر ہوچکی ہے مسلم ممالک کوجغرافیائی، سیاسی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ کئی مسلم ممالک غیر ملکی مداخلت، خانہ جنگی اور پراکسی جنگوں کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کا واحد حل اسلامی ممالک کے درمیان ایک مضبوط اور عملی اتحاد کا قیام ہے عالم اسلام مسلسل بیرونی مداخلت، داخلی جنگوں اور سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔ مسلم دنیا کے سیاسی اور معاشی ڈھانچے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ درپیش حالات میں عالم اسلام حکمران او آئی سی کا سربراہ اجلاس طلب کرکے مشترکہ لائحہ عمل طے کرے بدامنی سے مسلم خطے کا معیشت واقتصاد اور سفارتی تعلقات پراثرانداز ہوٸی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملہ نہ صرف ایک برادر اسلامی ملک کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ​انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام ممالک استعماری قوتوں کی سازشوں کا شکار ہیں۔ عالم اسلام کے حکمران استعماری قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کے لیے متحد ہوجاٸے عالم اسلام کا بقا، امن وسلامتی متحد ہونے میں مضمر ہے جب تک عالم اسلام متحدہونےکا مظاہرہ نہیں کرے گی، بدامنی اور استحصال کے ان چیلنجز سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمران سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذوں پر مربوط انداز دفاعی خودانحصاری کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے۔​حرمین شریفین کی تحفظ، فلسطین پر مظالم، افغانستان کی خود مختاری اور پاکستان، ایران وخلیج کے امن اور درپیش بحرانوں پر متحد ہونے کاوقت ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *