Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےمدینہ منورہ پر 5 ڈرونز سے حملہ، سعودی اتحادی افواج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیاپختونخوا؛ پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن بے نقابسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےمدینہ منورہ پر 5 ڈرونز سے حملہ، سعودی اتحادی افواج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیاپختونخوا؛ پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن بے نقاب

ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

ممبئی: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت کے باعث امریکا کے لیے اسلام آباد کے ساتھ رابطے اور تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔

بھارتی ٹی وی نیٹ ورک 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہیں ایسے ممالک کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات قائم رکھنے ہوتے ہیں جن کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات موجود ہوں۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا موازنہ بھارت کے ایران کے ساتھ روابط سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا اہم ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔

روبیو کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا آسان نہیں، تاہم یہ امریکی خارجہ پالیسی کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے سے واشنگٹن کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہے جن پر بھارت کو تشویش ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کے یہ بیانات پاکستان اور امریکا کے سفارتی تعلقات اور خطے میں بدلتی صورت حال کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *