Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

عوامی خدمات ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہیں ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ( رپورٹ محمد سلیم رند)
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ عوامی خدمات ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہیں کیونکہ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے عوامی نمائندگی ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا تقاضا ہے کہ عوام کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہی ایک کامیاب اور مؤثر سیاسی طرزِ عمل کی بنیاد ہے، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی، خلوص اور مسلسل محنت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد کسی بھی عوامی نمائندے کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتا ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ عوامی مفادات کو ہر معاملے میں ترجیح دی جائے عوام کو درپیش مشکلات کے حل بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشرتی مسائل کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت محض دعوؤں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے مثبت اثرات عام آدمی کی زندگی میں بھی نظر آنے چاہئیں
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی بہتری عوام کی اہم ضروریات میں شامل ہیں ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اجتماعی کوششوں مؤثر منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باصلاحیت محنتی اور باہمت ہیں جنہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے صوبے میں خوشحالی اور استحکام کی راہیں مزید ہموار کی جا سکتی ہیں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو ترجیح دینا وقت کا اہم تقاضا ہے انہوں نے کہا عوامی فلاح و بہبود، ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت سوچ اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ناگزیر ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ایک خوشحال مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے عوامی خدمت، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ عوام کی خوشحالی ہی حقیقی ترقی کی علامت ہے۔۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *