Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری اور ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر قلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لے کر ٹرانسپورٹرز اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر تعینات وہاب اور اسماعیل نامی اہلکاروں نے تیل بردار گاڑیوں سمیت ہر قسم کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، جہاں مبینہ طور پر فی گاڑی تین ہزار روپے زبردستی وصول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبینہ بھتہ خوری کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ پہلے ہی مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مختلف سفری مشکلات نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر قانون کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر لوٹنا اور ان سے زبردستی رقم وصول کرنا ناقابل قبول ہے۔ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کریں اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیں۔انہوں نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر قلات سے پرزور مطالبہ کیا کہ سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، شکایت میں نامزد اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ٹرانسپورٹرز کو اس مبینہ لوٹ مار سے نجات دلائی جائے، تاکہ وہ بلا خوف و ہراس اپنی تجارتی اور سفری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *