Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سکھر میں شیخ برادری کا بھٹو برادری کے خلاف احتجاج، تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

سکھر (بیورو چیف) سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے رہائشی شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے سجاد شیخ اور ان کے والد شبیر شیخ نے مبینہ زیادتیوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر فیصل احمد چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام سے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے سجاد شیخ اور شبیر شیخ کا کہنا تھا کہ شیخ برادری اور بھٹو برادری کے درمیان رشتے کی لین دین کا معاملہ طے پایا تھا، جس کے تحت شیخ برادری نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھٹو برادری میں دیا تھا۔ ان کے مطابق بھٹو برادری کی جانب سے رشتے کے بدلے کی ادائیگی کے لیے تین ماہ کی مہلت طلب کی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود جب بدلہ کا مطالبہ کیا گیا تو مبینہ طور پر انکار کر دیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلک بھٹو کی منگنی سجاد شیخ سے ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں زاہد بھٹو کی جانب سے رشتے کو آگے بڑھانے سے انکار کیے جانے پر فلک اپنے گھر سے نکل کر سجاد شیخ کے ساتھ عدالت پہنچی، جہاں دونوں نے اپنی مرضی سے نکاح کر لیا۔ ان کے بقول اس نکاح کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہو چکی ہے سجاد شیخ اور ان کے والد شبیر شیخ نے الزام عائد کیا کہ فلک کے والد زاہد بھٹو کی جانب سے اب ان سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں عابد بھٹو، فواد بھٹو، راشد بھٹی اور ساجد بھٹی کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ دوسرے فریق کا مؤقف بھی سامنے نہیں آیا احتجاج کرنے والے باپ بیٹے نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر فیصل احمد چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، دونوں فریقین کا مؤقف سن کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں مبینہ دھمکیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *