Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سکھر میں پولیس پارٹی پر حملہ، ایس ایس پی کا نوٹس، 3 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

سکھر: پولیس پارٹی پر حملے کا ایس ایس پی احمد چوہدری نے نوٹس لے لیا، 3 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار، 16 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج
سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) سکھر کے تھانہ جھانگڑو کی حدود میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر حملے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس پارٹی پر حملے، سرکاری امور میں مداخلت اور پولیس موبائل میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 16 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں سکھر پولیس کے ترجمان کی جانب سے 15 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تھانہ جھانگڑو کی حدود میں پولیس پارٹی روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی تھی کہ اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ واقعے کے دوران سرکاری پولیس موبائل میں توڑ پھوڑ کی گئی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان دنی بخش جاگیرانی، صدام جاگیرانی اور محمد امین جاگیرانی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک بندوق اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پر حملے، سرکاری امور میں مداخلت اور سرکاری پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 16 سے زائد ملزمان کے خلاف تھانہ جھانگڑو میں مقدمہ نمبر 66/2026 درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 323، 234، 223، 504، 147، 148 اور 149 شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو مبینہ طور پر غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، جبکہ پولیس کے مؤقف کے مطابق واقعے کے حقائق اس سے مختلف ہیں۔ دوسری جانب علاقے کے معززین نے بھی پولیس پارٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری سے معافی کی درخواست کی ہے سکھر پولیس نے شہریوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ویڈیو یا خبر کی تصدیق کیے بغیر اسے آگے شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *