Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

سیاسی استحکام ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا یے، سید امان شاہ

سیاسی استحکام ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا یے، سید امان شاہ
ملک اور بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ سیاسی مکالمہ اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔
بلوچستان میں بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ صوبائی صدر عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے ملک اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مختلف نوعیت کے چیلنجز سے دوچار ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی، مؤثر حکمت عملی اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مشکلات اور عوام کی قوت خرید میں کمی نے عام شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے عوام کو بھی بنیادی سہولیات، روزگار، تعلیم، صحت اور امن و امان کے حوالے سے متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات اور انسانی صلاحیتوں سے مالامال صوبہ ہے، لیکن ان وسائل سے عام شہریوں کو حقیقی فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور تعلیم و صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔صوبے کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے بغیر عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن نہیں۔ سید امان شاہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں جمہوری اصولوں، آئین کی بالادستی، باہمی احترام اور قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔ سیاسی اختلافات کو محاذ آرائی میں تبدیل کرنے کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے، کیونکہ سیاسی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے اثرات براہ راست معیشت، کاروبار اور عوامی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ریاستی اداروں اور حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ صوبے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ عوامی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور معاشی مواقع کی طرف راغب کیا جائے اور مقامی آبادی کو ترقیاتی عمل میں مؤثر نمائندگی دی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *