Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہاسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہ

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

 پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسکیو گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، تاہم بعد میں اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *