Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

وزیراعظم کی قیمتی پتھروں اور جواہرات کے لیے ’’برانڈ پاکستان‘‘ متعارف کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے قیمتی پتھروں اور جواہرات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کے لیے ’’برانڈ پاکستان‘‘ پر کام شروع کرنے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے تیز رفتار اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور جواہرات کی پیداوار، برآمدات میں اضافے اور شعبے کی ترقی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں منصوبوں پر سست روی اور پیش رفت میں تعطل پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترجیحی بنیادوں پر واضح اہداف اور مقررہ مدت کے ساتھ جامع لائحہ عمل تیار کرکے پیش کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، تاہم قیمتی پتھروں کی غیر معیاری کان کنی اور اسمگلنگ کے باعث ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کان کنی سے لے کر پتھروں کی تراش خراش، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات تک ایک مکمل نظام تیار کیا جائے تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی شناخت قائم کرسکے۔

وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام اور ماڈل مائنز کے منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس شعبے کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اسکردو کے علاقے حسین آباد میں سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کے لیے 4.8 کنال زمین منتقل کی جاچکی ہے جبکہ منصوبے کے لیے فنڈز بھی دستیاب ہیں اور تعمیر جلد شروع کرنے کی تیاری ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں بھی مراکز کے لیے زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے جیولوجیکل میپنگ مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید تحقیق اور دریافت کے لیے آٹھ نئے بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال اس شعبے کی ترقی کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سات شہروں میں دس بینکوں کی 80 شاخوں پر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو آئندہ ہفتے تک قیمتی پتھروں اور جواہرات کے لیے سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام اور شعبے کی ترقی کے اقدامات پر مشتمل جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *