Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری میں امداد سے تجارت پر منتقل ہو رہا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں امداد پر انحصار سے تجارت اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر شراکت داری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے سٹی میکرو فورم کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معاشی صورتحال اور حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل تین سال سے بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کر رہا ہے، جبکہ مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ انہوں نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال ملک کی معاشی شرح نمو 4 فیصد یا اس سے زیادہ رہ سکتی ہے۔

اجلاس میں ملکی مالی ضروریات پوری کرنے اور مالی وسائل کے ذرائع متنوع بنانے کے لیے پانڈا بانڈز، سکوک اور روپے میں مالیت مگر ڈالر میں ادائیگی والے بین الاقوامی بانڈ کے اجرا کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے قرض لینے کی لاگت کم کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کو اہم قرار دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت پیش رفت، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے توانائی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں موجودہ بجٹ کی مختص رقوم کے اندر رہتے ہوئے کمزور طبقات کو ہدفی ریلیف فراہم کرنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے اور ترقیاتی مالی معاونت کے مؤثر استعمال پر بھی غور کیا گیا۔

محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترجیح دوسرے ممالک کے ساتھ ایسے اقتصادی تعلقات استوار کرنا ہے جن میں امداد کے بجائے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل مدتی شراکت داری کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *