Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

کراچی،فلک ناز سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پستول اور تحریر بھی مل گئی

کراچی کے علاقے گلشن حدید، فلک ناز سوسائٹی بلاک جے میں ایک گھر سے میاں بیوی، ایک خاتون اور دو بچیوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی دو کم سن بیٹیاں اور شوہر کی بہن شامل ہیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک پستول اور مبینہ طور پر گھر کے سربراہ کی لکھی ہوئی تحریر بھی ملی ہے، جس میں مالی مشکلات اور بے روزگاری کا ذکر بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ آئی جی سندھ نے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔شہرِ قائدمیں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سالہ شاہزیب، ان کی اہلیہ صبا، 20 سالہ بہن شمائلہ اور ان کی دو کم سن بیٹیاں شامل ہیں، جن کی عمریں تقریباً تین اور پانچ سال بتائی گئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر اندر سے بند تھا، جس پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور گھر میں داخل ہوئی، جہاں پانچوں افراد کی لاشیں ملیں۔ شاہزیب اور ان کی اہلیہ کی لاشیں صوفے پر تھیں، جبکہ شمائلہ اور دونوں بچیوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں اور چادروں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق میاں بیوی کے سروں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے، جبکہ صبا کی گود سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی مشاہدے کی بنیاد پر یہ شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ بچیوں کو فائرنگ سے پہلے زہر دیا گیا ہو، تاہم اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ پانچوں افراد کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک تحریر بھی ملی ہے، جو مبینہ طور پر شاہزیب نے لکھی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں بے روزگاری اور مالی مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا اس میں کوئی اور پہلو شامل ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ہلاکتوں کے حالات کا تعین کیا جاسکے۔دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، شواہد اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں ہلاکتوں کی اصل وجوہات معلوم کی جائیں اور کسی بھی ممکنہ مجرمانہ پہلو کو نظرانداز نہ کیا جائے۔اہل محلہ کے مطابق یہ خاندان گزشتہ پانچ سے چھ ماہ سے علاقے میں مقیم تھا۔ تاہم واقعے کے اصل محرکات اور پانچوں اموات کے حالات تاحال واضح نہیں ہوسکے۔کراچی کے اس افسوسناک واقعے میں پانچ قیمتی جانوں کے ضیاع نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اب پولیس کی تحقیقات، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ سے ہی واضح ہوسکے گا کہ گھر میں پیش آنے والے اس سانحے کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *