Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلت

آئی ایم ایف کی مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی تشویشناک ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صدر سید امان شاہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شدید معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے نئی مشکلات پیدا کر سکتا ہے، اس لیے حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تازہ پیشگوئی اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مہنگائی کے ہدف میں نمایاں فرق اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ معاشی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور عوام کو ممکنہ مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے ساتھ عام شہری کی قوت خرید، روزگار کے مواقع اور بنیادی ضروریات تک رسائی کو بھی ترجیح دی جائے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح کے حوالے سے مثبت تخمینے اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر معاشی ترقی کے باوجود عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالیں، ادویات، بجلی اور ایندھن مہنگے داموں خریدنا پڑیں اور ان کی آمدن اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہو تو معاشی پالیسیوں کے حقیقی ثمرات پر سوالات پیدا ہونا فطری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ معاشی اشاریوں کے ساتھ عوام کی عملی معاشی صورتحال کو بھی اپنی پالیسیوں کی کامیابی کا پیمانہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کرنے سے پہلے کم آمدن والے طبقات کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔ موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے لیے اعلان کردہ امدادی اقدامات اسی صورت میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں جب ان کا دائرہ کار، شفافیت اور مستحق افراد تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ محدود اور ہدفی ریلیف کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے، ذخیرہ اندوزی روکنے اور منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے پر بھی توجہ دے۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صدر نے مزید کہا کہ معاشی مشکلات کا سب سے زیادہ بوجھ مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین، چھوٹے کاروباری افراد اور دیہاڑی دار طبقے پر پڑتا ہے۔ حکومت کو ان طبقات کی آمدن اور اخراجات کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *