Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

قلعہ سیف اللہ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری

قلعہ سیف اللہ: ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایات

قلعہ سیف اللہ (پریس ریلیز): ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ محمد صادق کی زیرِ صدارت قلعہ سیف اللہ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔

کھلی کچہری میں ڈی یس پی بادینی سرکل حاجی محمد ہاشم اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، علاقے کے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے بجلی، پانی، صفائی، سڑکوں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے عوامی مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر افسران نے کہا کہ عوامی خدمت، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو اپنی شکایات براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا اور عوام و انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک رکھا جائے گا اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ ترجمان دفتر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *