Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

دہشتگردی کا خاتمہ اور عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، میر سلیم کھوسہ

صوبائی وزراءنے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ملکی استحکام کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیا ہے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، شرکاءنے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کرکے یومِ نجات منایا وفاقی حکومت کی اس فیصلے کو پورے ملک کے عوام نے سراہا ہے ‘ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ ‘حاجی محمد خان لہڑی صوبائی وزیر سوشل ویلفےئر حاجی ولی محمد نورزئی ‘رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک ‘رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ریلیوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراءاراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی وزراءنے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے مو¿ثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شرکائ نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا۔ ریلیوں کے دوران مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اور بعض مقامات پر یومِ نجات کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں۔صوبائی وزراءنے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے تمام ریاستی اداروں اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی اور قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہییں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔شہری حلقوں نے بھی امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ متعلقہ اقدامات سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *