Banner
Daily Sahafat Quetta
October 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جوابTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1663/2-10-2026فیصل بینک صارف کے اکاؤنٹ سے تیسری بار چارجز کی وصولی پر سوالات اٹھ گئےسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اربوں روپے کے اخراجات پر بڑا آڈٹ اعتراض

کوئٹہ: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے 8 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں، جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں 5 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات کو بے ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اخراجات سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں مختلف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث سرکاری خزانے کو 2 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق ژوب مرکز میں بھی قومی خزانے کو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے جانے کے باعث ژوب مرکز میں موجود گندم استعمال کے قابل نہیں رہی، جس سے سرکاری خزانے کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

آڈٹ رپورٹ میں نقصان کے ذمہ دار افراد کا تعین کرنے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کے لیے انکوائری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اخراجات اور نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں سے متعلق مزید کارروائی آڈٹ رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *