Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور دیگر اہم قومی امور پر بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی اور خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کیے گئے۔

گزشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان سے دہشت گردی کے معاملے پر بھی پاکستان کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

آج کی پریس کانفرنس میں ان اہم سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر قومی امور پر مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *