Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

دہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانے

پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔

مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ عدالت نے ملزم مبشر غنی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 18 سال قید اور 11 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اسی طرح ملزم عثمان علی کو بھی مجموعی طور پر 18 سال قید اور 11 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کامران فراز اور رفاق اللہ کو بھی 18، 18 سال قید اور 11، 11 ملین روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں، جبکہ ملزم حزب اللہ کو 18 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام تھا اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی مہمند میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ دورانِ ٹرائل ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے، جس پر عدالت نے مختلف دفعات کے تحت قید کی سزاؤں کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *