Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

مرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسی

ٹی این ایف جے کا ایام عزا کے مرحومین ، شہدائے دین و وطن کیلئے 18 ستمبر بروز جمعہ ملک گیر ” یومِ ترحیم ” منانے کا اعلان

یکم محرم تا 8 ربیع الاول وفات پانے والے مومنین و مسلمین ، دہشتگردوں کی کمر توڑنے والے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی، مجالس ترحیم ، تعزیتی اجتماعات منعقد ہونگے. سربراہ ملت جعفریہ آغا سید حسین مقدسی.

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تاسی میں یکم محرم تا 8 ربیع الاول وفات پانے والے عزاداروں ، بانیان مجالس و جلوس ، مومنین و مسلمین سمیت دہشتگردوں کی کمر توڑنے والے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے 18 ستمبر بروز جمعہ ملک گیر ” یومِ ترحیم ” منانے کا اعلان کیا ہے. ہیڈکوارٹرز ٹی این ایف جے علی مسجد راولپنڈی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومین کے لیے طلبِ مغفرت اور دعا از روئے قرآن و حدیث اہلِ ایمان کی نشانی ہے اور ایامِ عزائے حسینی کی عزت وحرمت اور معنویت کو تقویت پہنچانا عظیم عبادت ہے۔ آغا سید مقدسی نے باور کرایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مرحومین کے لیے دعا باقیات الصالحات کے لیے دستور العمل ہے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ اہلِ ولاء وعزاء میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اساسی اصول و تعلیمات قابل تقلید ہیں ، جن میں حرمت عزائے حسینی کو مقدم و محترم جانتے ہوئے اپنی اموات پر غمِ حسین کو ترجیح دینا اہم ترین ہے۔ انہوں نے کہا مہٹ مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے تلاوتِ کلام الہی و ذکرِ محمد و آلِ محمد سے بڑھ کر کوئی اور نسخۂ نجات نہیں۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ ذکر سید الشہداء و عزاداری کو فوقیت دینا عرفانِ عقیدت اور نظریاتی پختگی کا مظہر ہے۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے جملہ اہلِ وطن سے اپیل کی کہ یومِ ترحیم کے موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے مجالسِ تراحیم، قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور تعزیتی اجتماعات میں مظلومین و مستضعفین اور کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھر میں جاری تحاریک آزادی کی کامیابی و سرفرازی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ درایں اثناء ملک گیر یومِ ترحیم کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کے لیے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینیر ایم ایچ جعفری اور پروفیسر ثمر الحسن سیکرٹری ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *