Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسمرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغا

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغا
سہیل آفریدی کی اغواء نما گرفتاری بوگس وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔
منتخب وزیر اعلیٰ کو حفاظتی اقدامات کے بغیر سڑک پر چھوڑنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر و معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے، اغواء نما گرفتاری اور کسی پروٹوکول و حفاظتی اقدامات کے بغیر سڑک پر اکیلے چھوڑنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منتخب صوبے کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک نہ صرف قابل تشویش بلکہ جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی بھی منتخب نمائندے، خصوصاً صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ قانون، آئین اور منصب کے احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے طریقہ کار اور بعد ازاں انہیں حفاظتی انتظامات کے بغیر سڑک پر چھوڑنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔ پرامن سیاسی سرگرمی اور احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اس حق کو طاقت اور انتظامی اختیارات کے ذریعے دبانے کے بجائے سیاسی مکالمے اور قانون کے دائرے میں رہ کر مسائل حل کیے جائیں۔ سید صادق آغا نے کہا کہ حکومتیں اور پولیس عوام اور منتخب نمائندوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں، سیاسی مخالفین کی تذلیل یا انتقامی کارروائیوں کی نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *