Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

پاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور لبنان نے دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے خلاف باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، دہشتگردی اور منشیات کی روک تھام سمیت مختلف سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز میں اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کرنے اور دوطرفہ رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اور لبنان نے دہشتگردوں اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ انسداد منشیات کے شعبے میں پہلے سے موجود ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور لبنان داخلی سیکیورٹی سمیت مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *