Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیل

کوئٹہ: بلڈنگ کنٹرول قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) اور اے ون سٹی میں کارروائی کے دوران 11 عمارتوں، پلازوں اور دکانوں کو سیل جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے بلڈنگ کنٹرول قوانین کے مؤثر نفاذ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی ہدایات کی روشنی میں کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر چیف آرکیٹیکٹ اشفاق بادینی اور میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (بلڈنگز) نوید بلوچ نے کارروائی کی۔

حکام کے مطابق مذکورہ عمارتوں میں بعض تعمیرات میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی منظوری اور این او سی کے بغیر کی جارہی تھیں، جبکہ کچھ تعمیرات بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر قائم کی گئی تھیں۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے بعض حصے مسمار بھی کیے گئے۔

کارروائی میں زرغون اور چلتن زون کے مانیٹرنگ سپروائزرز بھی موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے نو کنسٹرکشن زون قرار دیا جاچکا ہے، جہاں نئی تعمیرات کی اجازت نہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہریوں اور بلڈرز کو ہدایت کی ہے کہ تعمیر شروع کرنے سے قبل تمام ضروری دستاویزات اور قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کیا جائے۔

کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ قانونی تعمیرات میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم منظوری کے بغیر تعمیر، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی اور نو کنسٹرکشن زون میں تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *