Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کورکمانڈر کوئٹہ سے میڈیا کے نمائندوں کی خصوصی نشست میں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورت حال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایکسپریسنیوزکور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس موقع پر میڈیا کے وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کے بعدا میڈیا کے وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *