Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

خیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمی

سامراجی، استعماری اورطاغوتی قوتوں کے خلاف علماء دیوبند کی لازوال قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ مولانا محمد قاسم خلیل
کے اسلام کے لیے شاندارخدمات خدمات غیر متزلزل یقین اور مجاہدانہ استقامت وقربانیاں تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی۔ مولانا محمود الحسن قاسمی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم خلیل سے صوبہ خیبرپختونخوا میں جماعت کی موجودہ صورتحال، تنظیمی ڈھانچے اور صوبائی کابینہ و صوبائی شوریٰ کی تشکیل کے حوالے سے جامع مشاورت کی گئی۔مولانا محمود الحسن قاسمی صاحب نے کہا کہ مولانا سید احمد شہید اور جذبہِ شاہ اسماعیل شہیدؒکے جانشینوں اسیرِ مالٹا مولانا عزیز گلؒ سے لے کر مولانا عبدالحق صاحب تک، اور مولانا مفتی محمودؒ سے لے کر قائدِ جمعیت مولانا خلیل احمد مخلص صاحب تک ایک عظیم الشان دینی و سیاسی تاریخ رقم ہوئی ہے علماء حق نے اپنا تن، من، دھن قربان کر کے شریعتِ اسلامیہ کے نفاذ اور دفاعِ دین کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں ورکروں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک نظریاتی فکر اور سوچ کے ساتھ امت کی رہنمائی کرے موجودہ حالات میں امت کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ اور اجتماعی تقاضوں کا احساس ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع اور معاشرتی و تہذیبی سطح پر تہذیب اسلامی کا احیاء، ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا نصب العین ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے اس ملک میں ہمیشہ اصولی اور نظریاتی سیاست کی جمعیت نظریاتی کاسیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا انہوں نےکہا کہ ملک میں سیاسی مورثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردئیے۔ نظریاتی تشخص کی حفاظت کرنا محض ایک سیاسی نعرہ نہیں۔ بلکہ قومی وحدت کے لیے نظریاتی سیاست ناگزیر ہوچکی ہے۔ لسانی و صوبائی تعصبات کی خاتمے کے لیے نظریاتی سیاست کو فروغ دیا جاٸے انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط فرسودہ نظام سے نجات کے لیے نظریاتی بنیادوں پرجدوجہد انقلابی قدم ثابت ہوگا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *