Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! خیبر پختونخوا حکومت کا ‘صحت کارڈ پلس’ میں تاریخی سہولیات دینے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ‘صحت کارڈ پلس’ کے تحت سرکاری ملازمین کو مزید طبی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس پروگرام کو مزید منظم، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت مہنگے علاج کی کوریج اور سروس ریٹس میں اضافے کی تجویز دی گئی، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے صحت کارڈ کے تحت ‘ٹاپ اپ ہیلتھ پیکیج’ متعارف کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے مراکز میں اصلاحات اور جدت لانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صحت اور تعلیم کے مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان امور میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے صحت کارڈ کی سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بھی موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *