Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو اور رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کی قیادت میں مختلف وفود کے نمائندوں نے گورنر ہا¶س کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں کوئٹہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ جرائم، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کی مشکلات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا شہر ہے، اسلیے شہری آبادی میں اضافے کے ساتھ انتظامی، ٹریفک، صفائی، صحت، تعلیم، پانی، نکاسی آب اور اسٹریٹ کرائمز کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اور فعال رابطہ ضروری ہے۔ عوامی خدمت کا اصل معیار یہ ہے کہ عام شہری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے غیرضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت، انتظامیہ، پولیس اور عوامی نمائندوں کو باہمی تعاون سے شہریوں کو بہتر ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، صحت و صفائی، نکاسی آب، بجلی، پانی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں ادا کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسلیے پولیس اور انتظامیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا بھی ناگزیر ہے۔ گورنر نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے محض دفاتر تک محدود رہنے کی بجائے وقتاً فوقتاً اپنے حلقوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سنیں۔ عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان براہِ راست رابطہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ مسائل و مشکلات کے بروقت حل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل متعلقہ محکموں اور اداروں کے سامنے موثر انداز میں اٹھانے کے ساتھ ساتھ ان کے پائیدار حل پر فالو اَپ وزٹ بھی کریں تاکہ مسائل صرف شکایات اور یقین دہانیوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر حل ہوں۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا، جبکہ گورنر نے ان کے سوالات اور مختلف امور سے متعلق نکات کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *