Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

جناح روڈ، قندھاری بازار سمیت مختلف علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی شکایات

 کوئٹہ شہر کے مختلف اہم شاہراہوں اور بازاروں میں رات گئے مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے حوالے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جناح روڈ، قندھاری بازار سمیت شہر کے دیگر اہم علاقوں میں رات تقریباً 10 بجے کے بعد سے صبح 4 بجے تک بعض مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد سڑکوں پر موجود رہتے ہیں، جس کے باعث شہریوں، بالخصوص خاندانوں اور رات کے اوقات میں سفر کرنے والے افراد کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں اہم شاہراہوں اور بازاروں میں ایسی سرگرمیوں کے باعث شہر کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ ایک قبائلی، مذہبی اور روایتی معاشرے کا حامل شہر ہے، جہاں شہری اپنے خاندانوں کے ساتھ پُرامن اور باوقار ماحول میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم شکایات کے باوجود م¶ثر اور مستقل کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر رات کے اوقات میں گشت کا نظام م¶ثر بنائیں اور مشکوک یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔شہریوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور کسی بھی شخص کو عوامی مقامات پر ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا معاشرتی ماحول متاثر ہو۔ تاہم کارروائی کرتے وقت شہریوں کی عزت، بنیادی حقوق اور قانون کے تقاضوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اگر شہر میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی جاری ہے تو متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا سدباب کریں۔ صرف اعلانات اور وقتی کارروائیوں کے بجائے مستقل بنیادوں پر نگرانی اور گشت کا نظام قائم کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ اور باوقار ماحول بھی یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں رات گئے جاری مبینہ غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *