Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

نیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام


نیب (بلوچستان) کے زیر اہتمام سٹی سکول، کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی پر تقریری مقابلہ، آگاہی لیکچر اور واک کا انعقاد
انسدادِ بدعنوانی کی جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو ( بلوچستان )کے زیر اہتمام سٹی سکول، کوئٹہ کینٹ میں تقریری مقابلے، “نیب کے فرائض اور انسدادِ بدعنوانی میں طلباء کا کردار” کے عنوان سے آگاہی لیکچر اور ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی سکول کی ہیڈ مسٹریس مس حنا نے ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) محمد سلیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان یوسف خان اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاه کرنا اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایک تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کلاسوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بدعنوانی کی لعنت کے خلاف اپنے افکار پیش کیے ۔ ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے طلباء کے خیالات کو سراہا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان جناب فرحان یوسف خان نے شرکاء کو اپنے آگاہی لیکچر کے دوران نیب کے طریقہ کار، وژن، مشن اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔
ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے میں اُن کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خود احتسابی پر زور دیا اور کہا کہ اسلام میں بدعنوانی اور بددیانتی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گردانا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے سامعین میں بیٹھے طلباء کو ترغیب دی کہ وہ اپنے الفاظ میں بدعنوانی کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف دیے ۔
اس موقع پر سٹی سکول، کوئٹہ کینٹ کی ہیڈ مسٹریس حنا نے نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اہم رکن ہونے کے ناطے طلباء کی مشترکہ کوششیں کرپشن سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) نے نیب کی جانب سے سٹی سکول کی ہیڈ مسٹریس کو یادگاری شیلڈ پیش کی، اور تقریب دونوں جانب سے باہمی تشکر اور اظہارِ ممنونیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *