Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

پٹنی پولیس کی کارروائی، 45 کلو بھنگ برآمد، ملزم گرفتار


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) ایس ایچ او تھانہ پٹنی ثناء اللہ کھونھارو کی قیادت میں پٹنی پولیس نے تھانہ پٹنی کی حدود میں دورانِ اسنیپ چیکنگ مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا کہ پولیس نے ایک کیری بولان وین کو روک کر تلاشی لی پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران مختلف بوریوں میں چھپائی گئی 45 کلوگرام بھنگ برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھنگ کی کھیپ سمیت ملزم محمد حنیف شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات سے بھری گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 111/2026 زیرِ دفعہ 9(3)D CNS، تھانہ پٹنی درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی اور اس کے ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکیں ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM نے پٹنی پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور منشیات سمیت سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں پولیس حکام کے مطابق سکھر ضلع میں منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو منشیات فروش عناصر سے پاک کرنے کے لیے سرچ، اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *