Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

پاکستان منارٹی الائنس کا قیام، اقلیتوں کے حقوق کیلئے عملی، قانونی و جمہوری جدوجہد کا اعلان

پاکستان منارٹی الائنس کا قیام، اقلیتوں کے حقوق کیلئے عملی، قانونی و جمہوری جدوجہد کا اعلان

اقلیتوں کو سلیکشن نہیں الیکشن کے ذریعے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے: چوہدری سیمسن اسلم سوترہ

درست مردم شماری اور آبادی کے تناسب سے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں: چیرمین پی ایم اے کی پریس کانفرنس

لاہور (سپیشل رپورٹر) بانی و چیئرمین پاکستان منارٹی الائنس (PMA) چوہدری سیمسن اسلم سوترہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، مضبوطی اور خوشحالی میں ملک کے تمام شہریوں نے بلاامتیاز مذہب، رنگ، نسل اور برادری اپنا برابر کا کردار ادا کیا ہے، اس لیے ہر پاکستانی کو عزت، مساوات اور انصاف کے ساتھ زندگی گزارنے کا یکساں حق حاصل ہے۔ اقلیتوں کو سلیکشن کے بجائے الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے، درست مردم شماری کرائی جائے اور آبادی کے تناسب سے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔
وہ ہفتے کے روز بہار کالونی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان منارٹی الائنس کے باضابطہ قیام کا اعلان کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین بشپ ایم ایم وقاص، جنرل سیکرٹری لڈون جوزف، وائس چیئرمین پرکاش نارائن (راولپنڈی)، پروفیسر سردار کلیان سنگھ اور جان مغل (ننکانہ صاحب) سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ چوہدری سیمسن اسلم سوترہ نے کہا کہ پاکستان منارٹی الائنس کے قیام کا مقصد محض ایک سیاسی یا سماجی پلیٹ فارم قائم کرنا نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے، محبت، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائنس اقلیتوں کے مسائل کی نشاندہی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ان کے حل کے لیے عملی، قانونی اور جمہوری جدوجہد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کو اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ موجودہ نظام میں اقلیتوں کے نمائندوں کے انتخاب کے طریقہ کار پر نظرثانی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اقلیتی شہری اپنے حقیقی نمائندے خود منتخب کرسکیں۔ انہوں نے درست مردم شماری اور آبادی کے تناسب سے نئی حلقہ بندیوں کو بھی ناگزیر قرار دیا۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے چوہدری سیمسن اسلم سوترہ نے وطن عزیز کے تمام شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء پوری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری سیمسن اسلم سوترہ نے پاکستان کی تمام اقلیتی برادریوں بالخصوص مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور پاکستان منارٹی الائنس کا حصہ بن کر اپنے آئینی، جمہوری اور بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شریک ہوں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *