Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز، پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل ٹرین مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں کو 23 روز مکمل ہوگئے ہیں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی احتجاجی تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کی تکنیکی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھی ہورہا ہے، تاہم مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن کے مطابق جماعت اسلامی کے پاس احتجاج کے لیے تین آپشنز موجود ہیں، جن میں پہیہ جام و شٹر ڈاؤن، اسلام آباد لانگ مارچ اور اس سے قبل ٹرین مارچ شامل ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو بڑے پیمانے پر تیاری اور موبلائزیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ عام شہریوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں، پیٹرولیم لیوی، اضافی ٹیکسز، آئی پی پیز کے معاہدوں، اشرافیہ کی مراعات اور شرح سود پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرکے انہیں حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا مقصد عوام کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ انہیں ریلیف دلانا ہے۔ حکومت کو دھرنوں سے جتنی تکلیف ہوگی، اتنی ہی جلد عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے سیاسی اور صوبائی معاملات پر بھی اظہار خیال کیا اور مختلف صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *