Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف ایک مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔ یہ قرارداد صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ، علی مدد جتک، جبکہ اراکین اسمبلی برکت رند، اسفندیار کاکڑ، ہادیہ نواز (پارلیمانی سیکرٹری)، فرح عظیم شاہ اور اشوک کمار کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق مورخہ 31 اگست 2026 کی اسمبلی نشست میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی جانب سے یہ الفاظ استعمال کیے گئے تھے کہ “235 افراد کو اسلام آباد میں بلایا اور ایم پی ایز سب وہاں بیٹھے تھے گالیاں کھا کے وہاں سے باعزت طریقے سے آئے ہیں۔”

قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ الفاظ گمراہ کن، نامناسب اور قابلِ اعتراض ہیں، جو نہ صرف معزز اراکین اسمبلی کی توہین ہیں بلکہ اس سے ایوان کی پارلیمانی حیثیت، پورے ایوان کے تقدس، وقار اور استحقاق کو بھی شدید مجروح کیا گیا ہے اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایوان نے اس پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی عوام کے منتخب نمائندے ہیں، ان کی عزتِ تکریم دراصل عوام کے مینڈیٹ، جمہوری اقدار اور پارلیمانی ادارے کے احترام کی عکاسی کرتی ہے۔ کسی بھی معزز رکن کے خلاف غیر پارلیمانی، تحقیر آمیز یا توہین آمیز الفاظ کا استعمال محض ایک فرد کی دل آزاری نہیں بلکہ اس ایوان اور اس کے تمام منتخب اراکین کی اجتماعی توہین ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *