Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطسولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظورنواب ایاز جوگیزئی بلوچ قوم کے ساتھ جرگہ کریں، ہم نے ایک ساتھ چلنا ہے، محمود خان اچکزئیمحمود اچکزئی کا جرگے سے خطاب، پُرامن رہنے کا اعلانملک میں نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیاامریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیپاکستان اور کرغزستان کے درمیان 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطسولر پینلز اور بیٹریز کی مقامی صنعت کے فروغ کی قرارداد منظورنواب ایاز جوگیزئی بلوچ قوم کے ساتھ جرگہ کریں، ہم نے ایک ساتھ چلنا ہے، محمود خان اچکزئیمحمود اچکزئی کا جرگے سے خطاب، پُرامن رہنے کا اعلانملک میں نئے صوبے کیسے بن سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیاامریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدی

مظلوم عوام کیلئے جدوجہد ہماری سیاست کا محور ہے، اسلم اچکزئی

کوئٹہ(پ ر) اتحاد کاسی تنظیم کے ایک نمائندہ وفد نے مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ علاقائی و سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش بنیادی مسائل، عوامی حقوق کے تحفظ، باہمی رابطوں اور مستقبل کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی، صوبائی رابطہ سیکرٹری اسلم زرکون، آفس سیکرٹری گل ظہیر خلجی، ایم ایس او کے مرکزی صدر محمد دین خلجی اور شیرو خلجی شریک تھے، جبکہ کاسی تنظیم کی جانب سے ارباب ندیم کاسی، ارباب شہباز خان کاسی، ملک سرور کاسی، ملک یوسف کاسی، ملک عارف کاسی، ملک آصف کاسی اور ملک شہازیب کاسی نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں عوام کو درپیش مسائل، سیاسی و سماجی صورتحال اور عوامی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وفد نے مختلف عوامی مسائل اور علاقائی معاملات سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز بھی صوبائی صدر اسلم اچکزئی کے سامنے رکھیں۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کیا جانا چاہیے۔ شرکاء نے باہمی رابطوں کو مزید وسعت دینے اور مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا منشور ملک کے مظلوم اور محروم طبقات کی بلاامتیاز و بلا تفریق خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا مظلوم عوامی تحریک کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کسی بھی فرد یا طبقے کو عوام کے بنیادی حقوق ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام طویل عرصے سے مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔اسلم اچکزئی نے مزید کہا کہ عوامی اتحاد، باہمی رابطہ اور اجتماعی جدوجہد ہی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کو مؤثر انداز میں حکام اور متعلقہ اداروں کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کے بنیادی حقوق، عزت، روزگار، تعلیم، صحت، امن اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔کاسی تنظیم کے وفد نے مظلوم عوامی تحریک کی جانب سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی و علاقائی مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *