Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

شہزادی ڈیانا کی زندگی کا سچ، بھائی کتاب لکھیں گے

شہزادی ڈیانا کی زندگی کا سچ، بھائی کتاب لکھیں گے

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور شخصیت کے بارے میں کتاب لکھنے کا اعلان کردیا، جس میں وہ ڈیانا کے حوالے سے اپنے خیالات، یادیں اور واقعات بیان کریں گے۔

یاد رہے ڈیانا اگست 1997 میں 36 برس کی عمر میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

چارلس اسپینسر، جو ارل اسپینسر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کی کتاب ’’Swan Song: Diana, My Sister‘‘ اگلے ماہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں شائع کی جائے گی۔ کتاب کی اشاعت پینگوئن رینڈم ہاؤس کے ذیلی ادارے مائیکل جوزف کی جانب سے کی جائے گی۔

چارلس اسپینسر کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی موت کو 30 برس مکمل ہونے والے ہیں اور اس موقع پر انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی بہن کے حوالے سے متعدد انٹرویوز کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی یادیں کتاب کی صورت میں قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق وہ اب دوسروں کی آرا پڑھنے کے بجائے اپنی بہن کے بارے میں خود بات کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے بقول ڈیانا سے متعلق کئی ایسی باتیں وقت گزرنے کے ساتھ سچ کے طور پر قبول کرلی گئی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں۔

یاد رہے شہزادی ڈیانا نے 1981 میں برطانوی شاہی خاندان کے فرد شہزادہ چارلس سے شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ دنیا کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی جانے والی شخصیات میں شامل ہوگئیں، تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے ازدواجی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور بالآخر 1996 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

ڈیانا اگست 1997 میں 36 برس کی عمر میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ حادثے کے وقت ان کے ساتھ ان کے ساتھی ڈوڈی الفائد بھی موجود تھے۔ گاڑی موٹر سائیکلوں پر سوار فوٹوگرافروں سے بچنے کی کوشش میں تیز رفتاری سے سفر کررہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ڈیانا کی آخری رسومات میں چارلس اسپینسر نے جذباتی خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے شاہی خاندان پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

اب ان کا کہنا ہے کہ نئی کتاب کا مقصد ڈیانا کے بارے میں ان کے بھائی کی حیثیت سے سچ بیان کرنا ہے۔ پینگوئن رینڈم ہاؤس کے پبلشنگ ڈائریکٹر ڈینیئل بن یارڈ نے کتاب کو تاریخی اہمیت کی حامل قرار دیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *