Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ میں گیس بحران سنگین، 24 گھنٹوں میں صرف 7 گھنٹے گیس کی فراہمی کی جارہی، کاشف حیدری

کوئٹہ میں گیس بحران سنگین، 24 گھنٹوں میں صرف 7 گھنٹے گیس کی فراہمی کی جارہی، کاشف حیدری
کئی علاقوں میں گیس مکمل بند، بحران نے ہوٹل، تندور اور کاروباری مراکز کی مشکلات بڑھا دیں، تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ترجمان
شکایات کے باوجود مسئلے کا مستقل حل نہ ہونا افسوسناک، عوام رُل گئے، گیس فراہمی کے اوقات میں اضافہ اور پریشر بہتر کیا جائے، اجلاس سے خطاب
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس فراہمی کے اوقات میں مزید کمی کرکے اسے صرف 7 گھنٹے تک محدود کرنا عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں گیس مکمل طور پر ناپید ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات اور اذیت سے دوچار ہیں۔ گیس کی مسلسل بندش اور کم پریشر نے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقے کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کاشف حیدری نے کہا کہ کوئٹہ میں سردی اور موسم کی شدت کے دوران پہلے ہی شہری گیس کے کم پریشر اور غیر اعلانیہ بندش سے پریشان ہیں، ایسے میں گیس کی فراہمی کے اوقات مزید کم کرنا عوام کو بنیادی سہولت سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں صورتحال یہ ہے کہ مقررہ اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں ہوتی، جبکہ کئی علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہیں، جس سے ان کے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، تندوروں اور دیگر کاروباری مراکز کو بھی گیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ شہری مسلسل شکایات اور احتجاج کے باوجود متعلقہ گیس کمپنی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ عوام کئی دنوں سے گیس کی فراہمی، کم پریشر اور بندش کے مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں، مگر ان کے مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدام نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور یہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ گیس کی فراہمی میں مزید کمی کے بجائے فوری طور پر شہر کے تمام علاقوں میں بلاتعطل اور مناسب پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ گیس کمپنی کوئٹہ کے تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی صورتحال کا فوری جائزہ لے، کم پریشر اور مکمل بندش کا خاتمہ کرے اور گیس فراہمی کے اوقات میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *